• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے سے اتحاد و ہمدردی کا جذبہ ختم ہوگیا ہے: دیپک پروانی

دیپک پروانی — فائل فوٹو
دیپک پروانی — فائل فوٹو

پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پروانی کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے سے اتحاد و ہمدردی کا جذبہ ختم ہوگیا ہے، جبکہ ہم اسی کی بنیاد پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  فیشن ڈیزائنر کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دیپک پروانی نے کہا کہ ہمارے یہاں لوگوں میں ہمدردی کا جذبہ ختم ہوگیا ہے جو کہ بہت ضروری ہے، ہم جتنی مرضی فلاحی کام کرلیں، میں خود جتنا ممکن ہوسکے فلاحی کاموں میں حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ایک شخص انفرادی طور پر اتنا کام نہیں کرسکتا جتنا معاشرے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اجتماعی طور پر کام کریں گے، دوسروں کی مدد کریں گے، دوسروں سے ہمدردی ، لوگوں کا احساس کریں گے تب ہی ہم دنیا کے سامنے ایک روشن مثال بن کر ابھریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید