خیر پور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مہران نجات آپریشن جاری ہے جس میں مزید 3 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایس پی سمیع اللّٰہ سومرو کے مطابق صالح پھلپوٹو، دیدار پھلپوٹو اور صدام ملاح نے ہتھیار ڈال دیے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ڈاکوؤں نے سرینڈر کیا ہے جو 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔
آپریشن میں اب تک 30 سے زائد ڈاکو سرینڈر کر چکے ہیں۔