• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین مشترکہ بحری مشق، جہاز داچنگ کی کراچی آمد

پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین IV میں شرکت کے لیے پی ایل اے (نیوی) کا جہاز داچنگ کراچی پہنچ گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کا کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی گارڈین مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانا ہے، مشق کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

سرگرمیوں میں ماہرین کے درمیان تبادلۂ خیال، سیمینار اور گنری مشقیں شامل ہیں، یہ مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 2026ء تک جاری رہے گی۔

سی گارڈین مشقوں کا سلسلہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات اورعلاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

قومی خبریں سے مزید