• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمت طیارے کے مسافر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی آخری سیلفی، چہروں پر خوشی عیاں

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد احمد آباد کے اسپتال کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے گھر والے غم سے نڈھال ہیں۔

طیارہ  حادثے میں مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں، یہ بدقسمت خاندان احمد آباد میں چھٹیاں گزار کر واپس برطانیہ جا رہا تھا، جنہوں نے طیارے میں اپنی سیلفی بھی لی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کومی ویاس ادے پور کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھیں، انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی اور اپنے شوہر ڈاکٹر پرتیک جوشی کے ساتھ لندن میں بسنے کےلیے اپنے تین بچوں کے ساتھ روانہ ہو رہی تھیں، ان سب کے چہروں پر خوشی عیاں تھی۔

خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کومی ویاس اور ڈاکٹر پرتیک جوشی دونوں ادے پور کے پیسفک اسپتال میں کام کرتے تھے۔ ڈاکٹر جوشی کچھ عرصہ پہلے لندن منتقل ہوگئے تھے، وہ راجستھان آئے تھے تاکہ اپنے خاندان کو ساتھ لے جا سکیں۔ جوڑے کے جڑواں بیٹے، نکل اور پردیوت پانچ سال کے تھے اور ان کی بیٹی میرایا آٹھ سال کی تھی۔

پیسفک اسپتال کے ترجمان نے کا کہنا ہے کہ کومی نے حال ہی میں اپنی ملازمت چھوڑی تھی تاکہ وہ لندن میں اپنے شوہر کے ساتھ سیٹل ہو سکیں۔

حکام کے مطابق جہاز جس عمارت پر گرا وہاں بھی کئی افراد جان سے گئے، متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق جہاز گرنے سے پہلے ونگ سے زور دار آواز آئی، طیارہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، پہلے ایک دھماکے کی آواز سنی، پھر آسمان پر سیاہ دھواں اُڑتے دیکھا، جس عمارت سے جہاز ٹکرایا، اس کی تیسری منزل سے لوگوں نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید