• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے دفنانے کا انکشاف

کراچی (آئی این پی )سندھ کے شہر کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 36 سالہ خاتون امبرین کو قتل کرکے خاموشی سے دفن کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کوٹری پولیس کے مطابق علاقہ گوٹھ محمد خان شورو کی رہائشی خاتون مسمات بانو نے اپنی بیٹی کو قتل کیے جانے کا مقدمہ درج کرا دیا۔مدعیہ نے مقدمہ میں 5 ملزمان مزار شورو، قادر بخش شورو، مجیب شورو، نبیل شورو اور ضمیر شورو کو نامزد کیا۔مقدمے کے مطابق ملزمان نے رات گئے گھر میں گھس کر مقتولہ کو اہل خانہ کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا، ملزمان نے قتل کے بعد خاموش رہنے اور واویلا کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں۔

ملک بھر سے سے مزید