گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ 14اگست کو گوجرانوالہ میں منعقد کئے جانے والے رستم گوجرانوالہ دنگل کو ملتوی کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر عامر اکرام بٹ ،سیکرٹری محمد ریاض، سینئر نائب صدر دلآویز گڈو بٹ، ریسلرانعام بٹ ،عارف بٹ پٹانوالہ، منی پہلوان ،خلیفہ طارق و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔