• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔

سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے کہا ہے کہ تمام صنعتیں، تھوک فروش اور ریٹیلرز پلاسٹک بیگز کا کاروبار بندکریں۔ اس حوالے سے مہلت دی گئی، آگاہی مہمات چلائیں اور وارننگز بھی دی گئیں تاہم اب برداشت نہیں ہوگا۔

آغا شاہنواز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری کی بندش جیسے اقدامات ہوں گے۔


قومی خبریں سے مزید