• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پونے میں دریا پر بنا پُل گر گیا،5 افراد ہلاک، متعدد افراد بہہ گئے یا ملبے تلے دب گئے

تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گر گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کے باعث پُل پر موجود 15 سے 20 افراد کا دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پُل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، پُل ٹوٹتے وقت 100 سے 120 لوگ موجود تھے، پل لوگوں کا وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے نتیجے میں 20 سے 25 افراد پُل کے ملبے تلے دبے ہیں۔

حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پانی کے ریلے میں بہنے والے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید