پلندری (نمائندہ جنگ) پولیس انسپکٹر اکمل شریف پر قاتلانہ حملہ شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل ایس ایس پی سدھنوتی نے 3دن کی چھٹی لے لی قانون پر عملداری کرانے والے بے یامدد گار تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک خاتون فوت ہوئی جسے ورثاء نے خود کشی ظاہر کرکے دفنا دیا ایس ایس پی سدھنوتی احسن قیوم کو شبہ تھا کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے جس پر اُنہوں نے حکم دیا کہ قبر کشائی کرکے پوسٹمارئم کرایا جائے جس پر انسپکٹر مذکور نفری کے ہمراہ قبر کشائی کیلئے بلوچ کے نواحی گائوںپہنچے تو موقع پر موجود مرد و خواتین نے پتھرائو شروع کردیا جس سے انسپکٹر اکمل شریف سمیت سپاہی زخمی ہوگئے اکمل شریف کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ادھر ایس ایس پی احسن قیوم نے اس واقع کے بعد فوری 3دن کی رخصت لے لی جبکہ ڈی ایس پی پہلے ہی سے میڈیکل ریسٹ پر چلے آرہے ہیں عوامی حلقوں نے اس شدید واقعہ کے بعد ضلعی آفیسران کی عدم دلچسپی اور اپنے ماتحت ملازمین کو بے یادمدگار چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے واقع کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔