کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالر حیم نے بجٹ میں مہنگائی کرنے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرنے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے۔حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے کی بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے سردار عبدالرحیم نےمطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پیٹرول فی لیٹر 80 ۔ 4 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 95 ۔ 7 کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ اتحادی حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرایا ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر کےعوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔