کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی، دبئی سے کراچی پہنچی پرواز ملتان اتاری ،دبئی سے کراچی پہنچی پرواز ایف زیڈ 329بارش کے دوران کراچی لینڈ نہ کر سکی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق بوئنگ 737میکس 8طیارے کو متبادل ایئرپورٹ ملتان موڑ دیا گیا۔ ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد مسافر طیارے میں موجود رہے اور ری فیولنگ کے بعد طیارہ رات گئے کراچی روانہ کردیا گیا۔