• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 روزہ بارش الرٹ، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں خصوصی رین ایمرجنسی ڈیسک قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں 3روزہ بارشوں کے الرٹ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں خصوصی رین ایمرجنسی ڈیسک قائم کردیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی ہدایت کی ہے، ٹریفک پولیس کو بھی خصوصی ہدایات جاری ، جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے بھر میں تمام ضروری احتیاطی اور ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید