اسلام آباد( رپورٹ:رانامسعود حسین)نیب مقدمات اب ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ،سپریم کورٹ ۔ قانون خاموش ہے تو سپریم کورٹ اس بنیاد پر دائرہ اختیار برقرار نہیں رکھ سکتی ،جسٹس مسرت ہلالی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے بعد از سزا،ضمانت کے امور میں دائرہ اختیار سے متعلق اپنے اضافی نوٹ میں قرار دیا ہے کہ جن مقدمات میں اپیل کا دائرہ اختیار ،قومی احتساب آرڈیننس کی دفعہ 32A کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو حاصل ہے، ان سے پیدا ہونے والی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں قابل سماعت نہیں ہیں۔