• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ہر شعبہ زندگی کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صدر الدین راشدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بدترین نااہلی، کرپشن اور رشوت ستانی نے ہر شعبہ زندگی کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے صوبے کی زرخیز زمینوں کو بنجر بنا دیا ہے، سندھ کو دریائے سندھ سے اس کا آئینی اور قانونی حصہ نہیں دیا جا رہا جبکہ وفاق اور سندھ میں برسرِاقتدار حکمران عوامی مسائل کے حل میں یکساں طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم، اسماعیل شاہ، سید شفقت شاہ، وقار جٹ، جسٹس (ر) آفتاب گرڑاور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔سید صدر الدین شاہ راشدی نےضلعی عہدیداروں کو15 ستمبر تک تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کی ۔

ملک بھر سے سے مزید