لاہور (آصف محمود بٹ)پنجاب حکومت اور سی ایس اے کا عظیم قانون دان شیخ امتیاز علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔ مقررین نے کہا کہ ان کی علمی، فکری اور اخلاقی میراث آنے والی نسلوں تک پاکستان کے عدالتی، انتظامی اور تعلیمی اداروں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے،ڈی جی سی ایس اےفرحان عزیز خواجہ، ذوالفقار چیمہ،احمد رضا سرور و دیگر کا شیخ امتیاز علی کو شاندار خراج عقیدت ۔پنجاب حکومت نے سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) والٹن کیمپس کے اشتراک سے پاکستان کے ممتاز ترین ماہر قانون، عظیم معلم اور رہنما شیخ امتیاز علی کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’’ایک ایسا عہد ساز استاد قرار دیا جس نے بے شمار عہد ساز شخصیات پیدا کیں‘‘۔ مقررین نے کہا کہ ان کی علمی، فکری اور اخلاقی میراث آنے والی نسلوں تک پاکستان کے عدالتی، انتظامی اور تعلیمی اداروں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔شیخ امتیاز علی جن کا 5 جولائی کو 103 برس کی عمر میں انتقال ہوا، نے سات دہائیوں سے زائد عرصہ قانونی تعلیم، ادارہ سازی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کیا۔ ان کی تدریس اور رہنمائی نے ججوں، وکلا، سول سرونٹس، ماہرین تعلیم اور عوامی قائدین کی کئی نسلوں کی تربیت کی اور قومی اداروں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔پنجاب حکومت اور سول سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے نے کی۔