• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو اپنی محنت، دیانت اور زرمبادلہ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وہ دورہ فرانس اورسیز پاکستانیوں کاروباری شخصیات اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی متحرک میں سرپرست مسلم لیگ ن فرانس و چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال سے خصوصی ملاقات کے موقع پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کررہئے تھے اس موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح، پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور اوورسیز کمیونٹی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار ظہور اقبال طویل عرصے سے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید