کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی J-10CE نے بغیر اے ای ڈبلیو اینڈ سی کی مدد بھارتی طیارے مار گرائے، جے 10 نے 200کلومیٹر سے اہداف کا سراغ لگا کر حملے کیے، 3 رافیل سمیت 6بھارتی طیارے مار گرائے گئے، یوکرین کے دفاعی جریدے ڈیفنس ایکسپریس نے رپورٹ میں چینی سرکاری ٹی وی اور چینی ریڈار ماہر بین دے کے انٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025 میں پاک بھارت فضائی جھڑپ کے دوران پاکستانی فضائیہ کے جے 10 سی ای لڑاکا طیاروں نے فضائی نگرانی کے طیاروں (AEW&C) کی براہِ راست مدد کے بغیر اپنے KLJ-7A ریڈار استعمال کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو نشانہ بنایا۔