پاکستان پریس کلب برطانیہ کے انتخابات ہو گئے اور انتخابات میں بلا مقابلہ مسرت اقبال راجہ صدر اور ساجد یوسف جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پریس کلب برطانیہ کے انتخابات پاکستان کمیونٹی سینٹر لندن میں منعقد ہوئے۔
انتخابات میں برمنگھنم، مانچسٹر، لوٹن پیٹر برا، بریڈ فورڈ اور شفیلڈ سمیت مختلف علاقوں کی صحافی برادری نے ووٹ کاسٹ کیے، ووٹنگ کا عمل دن 2 بجے سے 6 بجے تک جاری رہا۔
صدر مسرت اقبال راجہ اور جنرل سیکریٹری ساجد یوسف کے مدِمقابل امیدوار چند دن قبل دستبردار ہو گئے تھے جبکہ باقی ممبر مجلس عاملہ اور سیکریٹری فنانس کی سیٹوں پر مقابلہ ون ٹو ون رہا۔
سینئر نائب صدر ارشد چیال، نائب صدر اسرار احمد راجہ، سیکریٹری فنانس سیدہ کوثر، سیکریٹری اطلاعات عرفان طاہر، جوائنٹ سیکریٹری ساجد نور اور بطور ممبر مجلس عاملہ ارشد ثانی، عمران راجہ، لائق علی خان، شمریز حسین چوہدری، امجد بیگ، سرفراز احمد موسی و دیگر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کے سینئر اراکین نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سارے پروسیس کو شفاف قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں آئینی اور جمہوری روایات کو برقرار رکھا ہے، کامیاب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ منتخب باڈی صحافیوں کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔