وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض پر قابو پانے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے مستقل حل کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے کمرشل بینکوں سے کم ترین شرح سود پر 1275 ارب روپے قرض کی منظوری دی۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گردشی قرض کے اسٹاک کو بینکوں کی مدد سے بتدریج ختم کیا جائے گا، 1275 ارب روپے آئی پی پیز اور پاور ہولڈنگ کا قرضہ ختم کرنے کیلئے استعمال ہوں گے۔
بینکوں سے حاصل شدہ 1275 ارب روپے کی ادائیگی 6 سالوں میں ہوگی، قرض میں سے 683 ارب روپے پاور ہولڈنگ کمپنی کی ری فنانسنگ پر خرچ ہوں گے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ قرضے کی واپسی 24 سہ ماہی اقساط میں جائے گی، قرضے پر 3 ماہ کے کائیبور سے 0.9 فیصد کم کے حساب سے شرح لگے گی۔