اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ صدرِ مملکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کو سراہا اور عالمی سطح پر پاکستان کے مئوقف کو مئوثراندازمیں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مئوثر کردار سے آگاہ کیا۔