• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے خاتون کو تھپڑ مارنیوالے دکان دار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے خاتون کو تھپڑ مارنے والے دکان دار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق متاثرہ خاتون کلفٹن کے شاپنگ مال میں آرٹیفیشل جیولری خریدنے گئی تھی، متاثرہ خاتون کی جانب سے پسند کیے گئے جھمکوں کی قیمت پر بحث کے دوران دکان دار نے خاتون سے بدتمیزی کی اور تھپڑ مار دیا جس سے خاتون کا چشمہ ٹوٹ گیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے خلاف جولائی 2024ء میں کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید