کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی ملک یکجا ہوکر بھارت اور اسرائیل کے خلاف کھل کر لائحہ عمل بنائیں تاکہ مسلم امت کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی کاروائی عالمی چارٹر کے مطابق ہے، ہر ملک کو اپنی سلامتی اور بقاء کے لئے ہرقسم کی جنگی کاروائی کا اختیار حاصل ہے، ایران نے قانون کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا،دنیا کے تمام بڑے ممالک اسرائیل کے خلاف ہم آوز بن چکے ہیں۔