• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر کے اکاؤنٹ سے ہیلی بیبر کو کس نے ان فالو کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان اہلیہ سُپر ماڈل ہیلی بیبر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پچھلے کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جسٹن بیبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے کچھ قریبی عزیز و اقارب کو ان فالو کر دیا ہے جن میں ان کے سسر اسٹیفن بالڈون اور اہلیہ ہیلی بیبر بھی شامل تھیں۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

اب جسٹن بیبر نے خود اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اس معاملے کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میں نے ہیلی بیبر کو ان فالو نہیں کیا بلکہ ایسا کسی اور نے کیا ہے کیونکہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔

کینیڈین گلوکار نے اپنی یہ انسٹا اسٹوری کچھ دیر بعد خود ہی ڈیلیٹ کر دی تھی لیکن اب اُنہوں نے دوبارہ ہیلی بیبر کو فالو کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے 2018ء میں ہیلی بیبر سے شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی بار سامنے آ چُکی ہیں مگر  یہ جوڑی اس طرح کی افواہوں کو ہمیشہ نظر انداز  کر دیتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید