• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر امریکی حملوں سے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے: مصر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مصر نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔

قاہرہ سے مصری وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکی حملوں سے خطے میں تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

مصری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے خطے کو مزید کشیدگی کی جانب دھکیل دیں گے۔ 

مصری وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے علاقائی اور عالمی سلامتی پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

مصری وزارت خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کا سیاسی اور سفارتی حل نکالا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید