امریکا کے ایران پر حملے کے بعد فرانسیسی کابینہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے فرانسیسی صدارتی دفتر کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ صدر میکرون آج دفاعی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
فرانسیسی صدر دفتر کے مطابق صدر میکروں کابینہ سے ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق ایران اور اسرائیل سے فرانسیسی شہریوں کے انخلاء میں تیزی لا رہے ہیں۔