امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون کے سربراہ کے مطابق ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ رجیم چینچ کے لیے نہیں تھا۔
واشنگٹن سے محکمۂ دفاع کے سربراہ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا حملہ ایران میں حکومت تبدیل کرنے کے لیے نہیں کیا۔
دریں اثناء امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکی مفادات پر حملے نہیں کرے گا تو ایران پر مزید حملے نہیں ہوں گے۔