• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں رسائی، 13 ویں ٹیم بن گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینیڈا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ وہ ایونٹ میں رسائی پانے والی 13ویں ٹیم بن گئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا دوسری بار شرکت کرے گی۔ امریکہ کے علاقائی کوالیفائر میں کینیڈا کی لگاتار پانچویں جیت نے انہیں ٹاپ آف دی ٹیبل پر پہنچنا یقینی بنایا ۔ امریکاز ریجنل کوالیفائر کے میزبان کینیڈا نے بہاماس کو صرف 57 رنز پر آئوٹ کردیا۔ کلیم ثنا اور شیوم شرما نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ دلپریت باجوا نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 36 رنز بنا کر صرف 5.3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔کینیڈا نے پانچ میں سے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنالی۔