• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچل جانسن کی تنقید پر جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون کا ردِعمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی جس کے بعد جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون اپنے دفاع میں سامنے آ گئے۔

مچل جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست پر ساتھی کھلاڑیوں کے بولنگ اٹیک پر تنقید کی۔

اُنہوں نے لکھا کہ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کے لیے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر تحفظات ہیں۔

مچل جانسن نے لکھا کہ بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ اور لیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ کھلاڑی اگر ایشیز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیریئر کا اختتام ہو گا تو یہ مناسب نہیں۔

مچل جانسن کی جانب سے کی گئی اس تنقید پر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اور ہم نے کیا تیاری کرنی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سخت مقابلے میں موسم نے ضرور اہم کردار ادا کیا اور میں اس وقت اپنی کرکٹ سے متعلق بڑا ریلیکس ہوں۔

دوسری جانب نیتھن لیون نے کہا کہ ہم چاروں نے کبھی اپنی پوزیشن کو آسان نہیں سمجھا، اسکواڈ کے اندر سخت مقابلہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 4 کھلاڑیوں کو الوداع کہنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید