ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستاں کے اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کیویسٹ کو شکست دے دی۔
بھارت کے پشپندر سنگھ کے خلاف پاکستان کے اویس منیر نے 2 - 4 سے فتح حاصل کی اور ساتھ ساتھ اویس منیر نے اپنے گروپ کے تینوں میچز بھی جیت لیے۔
واضح رہے کہ ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپین شپ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ہے۔
اویس منیر کی کامیابی کا اسکور 51 - 1، 0 - 47، 0 - 66، 10 - 46، 31 - 34 اور 21 - 33 رہا۔