• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی فی تولہ قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 257 روپے کی کمی ہوئی، جو اب 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 3 ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 366 ڈالر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید