• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر امریکا کے حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں تھے، نیٹو

نیٹو چیف مارک روٹے(تصویر سوشل میڈیا)۔
نیٹو چیف مارک روٹے(تصویر سوشل میڈیا)۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بالکل نہیں بنانے چاہئیں، امریکی حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں تھے۔ 

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں پریس بریفنگ کے دوران نیٹو چیف نے کہا کہ اتحادی ممالک نے بارہا ایران پر جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریاں نبھانے پر زور دیا۔ 

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکا کے حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں تھے۔

مارک روٹے کے مطابق نیٹو کو براہ راست اور سب سے اہم خطرہ روس سے ہے، یوکرین کے لیے ہماری حمایت مستقل اور غیرمتزلزل ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس سال یوکرین کو 35 ارب یورو سے زائد کی فوجی امداد فراہم کریں گے، روس کی یوکرین سے جنگ میں ایران کی بہت زیادہ شمولیت ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید