• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے پیوٹن سے مدد مانگ لی، عراقچی نے خط روسی صدر کو پہنچا دیا، خبر ایجنسی کا دعویٰ

ایرنی وزیر خارجہ عباس عراقچی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایرنی وزیر خارجہ عباس عراقچی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے پیر کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی اور انھیں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا خط پہنچایا۔ 

ماسکو سے خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے خط میں صدر پیوٹن سے مزید مدد مانگی ہے۔ 

اس حوالے سے ایرانی ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو بھی کی تاہم روس کی طرف سے ایرانی سپریم لیڈر کے خط سے متعلق تصدیق نہیں کی گئی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن سے ملاقات میں عباس عراقچی نے سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا تھا۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بےحد کشیدہ ہوچکی ہے۔

ماسکو میں فوجی کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روس جدید اوریشنک میزائلوں کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روسی بحریہ کو جدید ہتھیار، نئے بحری جہازوں اور آبدوزوں سے مسلح کریں گے۔

روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا، کچھ معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید