• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکی اڈے پر حملے سے قبل قطر کو آگاہ کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے سے قبل آگاہی دی تھی۔

امریکی اخبار نے مزید کہا کہ ایران نےامریکی فوجی اڈے پر حملے سے قبل قطری حکام کو بتادیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہی معاملہ 2020ء میں امریکی ہاتھوں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بھی سامنے آیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے اپنے جنرل کے قتل کے بعد عراق میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل گرائے تھے اور عراق کو پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی میڈیا کے ذریعے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔

ایرانی میڈیا نے ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیات کے ذرائع سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی کی اطلاع ملنے کے بعد ہی ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا اور اطلاع دینے کا مقصد یہ کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل اور بھرپور جنگ نہیں چاہتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید