• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز پر حملے کے بعد لاڑکانہ،قمبر،شہداد کوٹ میں سرچ آپریشن

Rangers Search Operation After Larkana Attack
لاڑکانہ میں گزشتہ روز رینجرز پر حملے کے بعد لاڑکانہ ،قمبر، شہداد کوٹ اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے،اب تک 25افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پر گزشتہ روز کے حملے کے بعد تحقیقات جاری ہیں ،لاڑکانہ،قمبر، شہداد کوٹ سمیت کئی علاقوں میں سر چ آپریشن کیا جارہا ہے ۔ کل سے اب تک 25ا فراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

پولیس کے ساتھ رینجرز بھی حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہے۔

گزشتہ روز لاڑکانہ میں دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں ایک رینجرز اہل کار شہید اور تین اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئےتھے۔
تازہ ترین