• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت ڈوول کا دورہ چین، وانگ یی سے سرحدی معاملات پر بات چیت

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے چین کا دورہ کیا اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیجنگ میں اجیت ڈوول نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اور چینی وزارت خارجہ کی ملاقات میں سرحدی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران ملاقات کہا گیا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کی ترقی کے شراکت دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق چین نے اس موقع پر حساس مسائل مناسب طریقے سے حل کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے پر زور دیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، دو قدیم تہذیبی تاریخی حکمت کا مظاہرہ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید