ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی فائنل 9 فریم پر مشتمل تھا پہلے فریم میں ملائشین کیوئسٹ نے 39-5 سے کامیابی حاصل لیکن محمد آصف نے دوسرا فریم 59-4 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔
ملائیشین کیوئسٹ نے 41-0، 62-0، 1- 43، 34-25 اور 78-0 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔
ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم کل سے کولمبو میں ہی شروع ہونے والی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی جس میں پاکستان کے 4 کیوئسٹ کو دو ٹیم میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان ون ٹیم محمدآصف اور اویس منیر پر جبکہ پاکستان 2 شاہد آفتاب اور محمد سجاد پر مشتمل ہے۔