وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سات اگست کی ریلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سیاست ہوتی رہے گی، تحریک انصاف والے چترال کی فکر کریں، وہاں بہت لوگ مر گئے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں نہیں آیا، پاکستانی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے،جس کا اعتراف عالمی ادارے کررہےہیں، چندبیمارذہن لوگ معیشت کے بارے میں کچھ بھی کہیں فرق نہیں پڑتا۔