• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاریوں میں 82 لاکھ روپے کا کیش انعامات تقسیم کردیے۔

اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈنے کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کےلیے تقریب منعقد کی، جس میں مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے 36 کھلاڑیوں میں 82 لاکھ کیش جبکہ 22 فیڈریشنز نمائندگان کو 6 کروڑ 39 لاکھ کے چیکس دیے گئے۔

اس موقع پر ارشد ندیم کو جیولن تھرو میں گولڈ میڈل پر 20 لاکھ روپے اور ایتھلیٹکس فیڈڑیشن آف پاکستان کو 1 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دی گئی۔

تقریب میں الپائن کلب کو 21 لاکھ، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 11 لاکھ، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ، ہینڈ بال فیڈریشن کو 50 لاکھ، جوڈو فیڈریشن کو 10 لاکھ کی گرانٹ جاری کی گئی۔

اس موقع پر جوجٹسو فیڈریشن کو 20 لاکھ، کراٹے فیڈریشن کو 30 لاکھ، کبڈی فیڈریشن کو 30 لاکھ اور تائیکوانڈو فیڈریشن کو11 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔

تقریب میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کو20 لاکھ سالانہ اور 50 لاکھ کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی۔

اس دوران پاکستان رگبی یونین کو11 لاکھ، ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کو 20 لاکھ، اسکواش فیڈریشن کو 50 لاکھ، سوئمنگ فیڈریشن کو ساڑھے 22 لاکھ، ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو ساڑھے 22 لاکھ، ٹینس فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیدریشن کو 25 لاکھ، والی بال فیڈریشن کو 50 لاکھ، ریسلنگ فیڈریشن کو 30 لاکھ، ووشو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپےکی گرانٹ جاری کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید