سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 میچ کی ٹاس کے لیے افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای ٹیم کے قائد محمد وسیم میدان میں اترے تھے۔
افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کو سیریز کے دوران اپنے پہلے میچز میں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
افغانستان کی فائنل الیون میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ اٹل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، راشد خان، محمد نبی، شرف الدین اشرف اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
یو اے ای کی حتمی ٹیم میں محمد وسیم، محمد ذہیب، آصف خان، راہول چوپڑا، ایتھان ڈیسوزا، ہرشیت کوشک، دھریو پرشانت، صغیر خان، حیدر علی، محمد روحید اور جنید صدیقی شامل ہیں۔