• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آصف علی : فائل فوٹو
آصف علی : فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، کیریئر میں کئی اُتار چڑھاؤ آئے، کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اُن کی بیٹی اُن سے جدا ہوئی۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

جارح مزاج بیٹر نے 2023 میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی، آصف علی نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

 ون ڈے فارمیٹ میں اُنہوں نے 382  رنز 3 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، ٹی ٹوئنٹی میں اُن کے رنز کی تعداد 577 رہی جس میں اُن کا سب سے زیادہ اسکور 41 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید