• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دیدی گئی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

جاپان میں ٹوئٹر کلر (Twitter killer ) کے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔

کلر تاکاہیرو شیراشی نامی شخص کو 2017ء میں 9 افراد کو قتل کرنے پر 2022ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مجرم خودکشی کی خواہش رکھنے والے افراد سے ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کرتا تھا اور ان کی خودکشی میں مدد کرنے کا جھانسہ دے کر گھر بلا کر قتل کر دیتا تھا۔

قتل کیے جانے والوں میں زیادہ تر 15 سے 26 سال کی خواتین شامل تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید