• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس حکام کو بلاجواز گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک ہے: ابوذر شاد

ابوبکر شاد—فائل فوٹو
ابوبکر شاد—فائل فوٹو

صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذرشاد نے کہا ہے کہ ٹیکس حکام کو بلاجواز گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک ہے۔

لاہور میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ابوذر شاد نے کہا کہ حکومت نے 37 اے اے قانون پاس کر دیا ہے، ایف بی آر اس قانون کے تحت شک کی بنا پر کسی کو بھی پکڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے تمام ارکان اس قانون کو مسترد کرتے ہیں، ٹیکس حکام کو بلاجواز گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک ہے۔

انجم ثنار نے اس موقع پر کہا کہ اگر 37 اے اے واپس نہ لیا تو معیشت کی تباہی یقینی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید