• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سوات میں ڈوبنے والی ایک بچی اور ایک بچے کی لاشیں نکال لی گئیں

دریائے سوات میں ڈوبنے والی ایک بچی اور ایک بچے کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ 2 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

دریائے سوات میں پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات میں دریائے سوات کے کنارے تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کےلیے خوشی کا لمحہ قیامت بن گیا تھا۔

مینگورہ بائی پاس کے قریب اچانک پانی کا ریلا آنے سے 16 سیاح دریا میں بہہ گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید