• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے: سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

سفارت خانہ پاکستان ناروے کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور نئے آنے والے ویلفیئر اتاشی محمد فراز کو خوش آمدید کہا گیا۔

سفارت خانے کے زیراہتمام تقریب میں سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی اور پاکستان کمیونٹی کے عہدے داران نے آصف حمید کی کمیونٹی کے لیے خدمات کا اعتراف کیا اور ان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے آصف حمید کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے بھی نوازا اور کمیونٹی رہنماؤں نے ان کو اور نئے آنے والے کمیونٹی اتاشی محمد فراز کو گلدستے پیش کیے۔

ویلفیئر کمیونٹی کونسلر آصف حمید نے سفیرِ پاکستان سعدیہ الطاف قاضی اور پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اب پاکستان کے شہر اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے اور اگر ناروے سے آپ جب پاکستان آئیں اور آپ کو پاکستان میں میرے لائق کوئی کام ہو تو میں وہاں پر بھی حاضر ہوں، آپ سب اوورسیز میں پاکستان کے جھنڈے کو بلند کیے ہوئے ہیں اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور جو پاکستان سے محبت کرتا ہے میں بھی اس سے محبت کرتا ہوں، میں آپ کی محبتوں کا اورآپ کے پیار کا میں بہت شکر گزار ہوں۔

نئے آنے والے ویلفیئر کمیونٹی کونسلر محمد فراز نے کہا کہ میں ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کی محبت اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے مجھے ناروے میں ویلکم کیا میں پوری کوشش کروں گا کہ ان کی امیدوں پر پورا اتروں کیونکہ اپنی کمیونٹی کی خدمت کو میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید