• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

سکھر (بیورو رپورٹ) دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان سمیت 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چھوہارا مارکیٹ کے نزدیک گاؤں خانن ماچھی کے رہائشی نوجوان سجاد علی کی لاش روہڑی کینال سے برآمد ہوئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی نوجوان گزشتہ روز دریائے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ دوسری جانب تھانہ بی سیکشن پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی لاش ایدھی رضا کاروں کے سپرد کی ہے، متوفی سول اسپتال میں زیر علاج تھا جو کہ دم توڑ گیا، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ایدھی رضا کاروں نے غسل و کفن دیکر نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔
ملک بھر سے سے مزید