• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری، فوجی اہلکار سمیت 5 افراد شہید

بیروت (اے ایف پی) جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری،فوجی اہلکار سمیت 5افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اپارٹمنٹ پرحملے کے دوران حزب اللہ کے تین ارکان نشانہ بنے۔فوجی اہلکار چیک پوائنٹ پر حملے میں لقمہ اجل بنا، اقوام متحدہ امن فورس کاانڈونیشی اہلکار بھی ماراگیا ۔ بیروت کے جنوبی مضافات میں پیر کو اسرائیل نے دوبارہ فضائی بمباری کی، جس میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں حزب اللہ کے تین ارکان ہلاک اور تین زخمی ہوئے، جبکہ ایک عام شہری بھی مارا گیا اور 17زخمی ہوئے۔ جنوبی لبنان میں ایک فوجی چیک پوائنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی فوج کا ایک سپاہی شہید اور دیگر زخمی ہوئے، جو پہلی بار جنگ کے آغاز کے بعد براہِ راست فوجی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے امن فوجی بھی بم دھماکوں میں زخمی ہوئے، جس میں ایک انڈونیشی فوجی ہلاک ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید