• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے صدر زیلینسکی کا اردن کا دورہ، سیکورٹی ایجنڈا سرفہرست

کراچی (نیوز ڈیسک)یوکرین کے صدر زیلینسکی کا اردن کا دورہ، سکیورٹی ایجنڈا سرفہرست،سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اپنا کردار ادا کررہا ہے ،تمام شراکت دار اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اردن کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ سکیورٹی سے متعلق اہم مذاکرات کریں گے۔ یہ ان کے مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ دورے کی تازہ ترین منزل ہے۔ گزشتہ دنوں زیلنسکی خلیجی ریاستوں کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ آج میں اردن میں ہوں۔ سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ ضروری ہے کہ تمام شراکت دار اس کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ یوکرین اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اہم ملاقاتیں آگے ہونے والی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید