• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، پام سنڈے پر عبادت سے روکنا صدیوں میں پہلی بار پیش آنے والا واقعہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے پام سنڈے عبادت کیلئے کیتھولک رہنما کو گرجا میں داخلے سے روک دیا۔ چرچ حکام نے اسے صدیوں میں پہلی بار پیش آنیوالا سنگین واقعہ قرار دیا، مقدس مقامات بند، مذہبی آزادی پر سوالات اٹھ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں چرچ آف دی ہولی سیپلکر کے باہر اسرائیلی پولیس نے کیتھولک رہنما پیئرباتستا پیزابالا کو پام سنڈے کی عبادت کے لیے داخل ہونے سے روک دیا، جس پر چرچ حکام نے اسے صدیوں میں پہلی بار پیش آنے والا سنگین واقعہ قرار دیا ہے؛ حکام کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث سیکیورٹی خدشات کے تحت یروشلم کے مقدس مقامات بند کیے گئے، جبکہ رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ بھی بند رہی، تاہم کیتھولک چرچ نے اس اقدام کو غیر معقول اور مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی، اور عالمی رہنماؤں نے بھی اس پر ردعمل دیا، جبکہ اسرائیلی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ فیصلہ صرف سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا اور جلد مذہبی رسومات کی اجازت دینے کے لیے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید