• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار کمال خان اقوام بنگلزئی کے حقیقی سربراہ ہیں، ثناء اللہ بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) آل بلوچستان مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ثناء اللہ بنگلزئی محنت کش یونین کے چیئرمین محمدافضل بنگلزئی، محمداسحاق بنگلزئی، رحمت اللہ بنگلزئی، ایوب بنگلزئی، ہدایت اللہ بنگلزئی، نوراحمد بنگلزئی اور غلام مصطفی بنگلزئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سردار کمال بنگلزئی اقوام بنگلزئی کے حقیقی سربراہ ہیں غیروں کی ہدایت پر چل کر خود کو قوم کا سربراہ بنانے کی کوشش کرنیوالے عناصر کی بنگلزئی قوم کے ساتھ اخلاص اور نیک نیتی مشکوک ہے مستونگ میں ہونیوالا جرگہ ان کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا اقوام بنگلزئی کے معتبرین، وکلاء، تاجر، قبائلی رہنما اور طالب علم 7اگست کو جرگہ میں شرکت یقینی بنا کر اقوام بنگلزئی کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔
تازہ ترین