لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) ہفتے کو لاڑکانہ کے سات نمبر ناکے کے قریب ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار سپاہی شاہد سیال کو ان کے آبائی گائوں گوٹھ پٹھان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید شاہد سیال کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور دیگر اعلیٰ رینجرز اور سول حکام نے شرکت کی۔ شہید شاہد سیال کو ان کے آبائی قبرستان میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سپرد خاک کر دیا گیا۔